همارے ایرانی محقق برادر جناب امیرحسین ترکاشوند جو آیت الله صادقی تھرانی کے شاگرد هیں اور بهت سی کتابیں بالخصوص فقهی مسائل و فروعی مسائل پر کتب تحریر کر چکے آپ حوزوی خرافات سے دور هیں,زیارت عاشورا پر بهترین تحقیقی مقاله لکھ کر اس زیارت کو من گھڑت اور غالیوں کی اختراع ثابت کرتے هیں
, "نفی کینه ورزی های مذهبی " کے نام سے ایک مقاله لکھتے هیں جس میں. یه موضوعات لکھے هیں
حُبّ و بغض / اوج کینه ورزی / میدانداریِ جاهلان / لعن و دشنام / زیارت عاشورا / تفسیر طلاییِ امام سجّاد از سوره حشر / ابوبکر جدِّ امام جعفرصادق! / ازدواج عُمَر با اُمّ کلثوم / اسامی هر سه خلیفه بر اولاد علی / موضع رسمی نظام.
,آپ اپنے مقالے میں لکھتے هیں که قرآن میں الله تعالی نے سوره حشر آیت 8 سے دس تک میں اھل ایمان کو 3 گروهوں میں تقسیم کیا
1- مهاجرین
لِلْفُقَرَآءِ الْمُهٰجِرِينَ الَّذِينَ أُخْرِجُوا مِن دِيٰرِهِمْ وَأَمْوٰلِهِمْ يَبْتَغُونَ فَضْلًا مِّنَ اللَّهِ وَرِضْوٰنًا وَيَنصُرُونَ اللَّهَ وَرَسُولَهُۥٓ ۚ أُولٰٓئِكَ هُمُ الصّٰدِقُونَ
"(نیز وہ مال) اُن غریب مہاجرین کے لیے ہے جو اپنے گھروں اور جائدادوں سے نکال باہر کیے گئے ہیں یہ لوگ اللہ کا فضل اور اس کی خوشنودی چاہتے ہیں اور اللہ اور اُس کے رسولؐ کی حمایت پر کمر بستہ رہتے ہیں یہی راستباز لوگ ہیں"
[QS. Al-Hashr: Verse 8]
2- انصار
وَالَّذِينَ تَبَوَّءُو الدَّارَ وَالْإِيمٰنَ مِن قَبْلِهِمْ يُحِبُّونَ مَنْ هَاجَرَ إِلَيْهِمْ وَلَا يَجِدُونَ فِى صُدُورِهِمْ حَاجَةً مِّمَّآ أُوتُوا وَيُؤْثِرُونَ عَلٰىٓ أَنفُسِهِمْ وَلَوْ كَانَ بِهِمْ خَصَاصَةٌ ۚ وَمَن يُوقَ شُحَّ نَفْسِهِۦ فَأُولٰٓئِكَ هُمُ الْمُفْلِحُونَ
"(اور وہ اُن لوگوں کے لیے بھی ہے) جو اِن مہاجرین کی آمد سے پہلے ہی ایمان لا کر دارالحجرت میں مقیم تھے یہ اُن لوگوں سے محبت کرتے ہیں جو ہجرت کر کے اِن کے پاس آئے ہیں اور جو کچھ بھی اُن کو دیدیا جائے اُس کی کوئی حاجت تک یہ اپنے دلوں میں محسوس نہیں کرتے اور اپنی ذات پر دوسروں کو ترجیح دیتے ہیں خواہ اپنی جگہ خود محتاج ہوں حقیقت یہ ہے کہ جو لوگ اپنے دل کی تنگی سے بچا لیے گئے وہی فلاح پانے والے ہیں"
[QS. Al-Hashr: Verse 9]
3- انصار و مهاجرین سے ذره برابر کینه و بغض نفرت نه رکھنے والے
وَالَّذِينَ جَآءُو مِنۢ بَعْدِهِمْ يَقُولُونَ رَبَّنَا اغْفِرْ لَنَا وَلِإِخْوٰنِنَا الَّذِينَ سَبَقُونَا بِالْإِيمٰنِ وَلَا تَجْعَلْ فِى قُلُوبِنَا غِلًّا لِّلَّذِينَ ءَامَنُوا رَبَّنَآ إِنَّكَ رَءُوفٌ رَّحِيمٌ
"(اور وہ اُن لوگوں کے لیے بھی ہے) جو اِن اگلوں کے بعد آئے ہیں، جو کہتے ہیں کہ "اے ہمارے رب، ہمیں اور ہمارے اُن سب بھائیوں کو بخش دے جو ہم سے پہلے ایمان لائے ہیں اور ہمارے دلوں میں اہل ایمان کے لیے کوئی بغض نہ رکھ، اے ہمارے رب، تو بڑا مہربان اور رحیم ہے""
[QS. Al-Hashr: Verse 10]
آپ ان آیات کی تفسیر کرتے هوئے فرماتے هیں که امام سجاد ع کے پاس کچھ لوگ آئے اور حضرت ابوبکر وعمر پر تبراء کرنے لگے تو امام نے ان لوگوں سے پوچھا که کیا تم وه مهاجرین هو جن کی صفات یه بیان هوئی هیں?
"(نیز وہ مال) اُن غریب مہاجرین کے لیے ہے جو اپنے گھروں اور جائدادوں سے نکال باہر کیے گئے ہیں یہ لوگ اللہ کا فضل اور اس کی خوشنودی چاہتے ہیں اور اللہ اور اُس کے رسولؐ کی حمایت پر کمر بستہ رہتے ہیں یہی راستباز لوگ ہیں"
انهوں نے کها نهیں,پوچھا کیا تم وه انصار هو جن کی یه صفات آیت میں بیان هوئی هیں,
"(اور وہ اُن لوگوں کے لیے بھی ہے) جو اِن مہاجرین کی آمد سے پہلے ہی ایمان لا کر دارالحجرت میں مقیم تھے یہ اُن لوگوں سے محبت کرتے ہیں جو ہجرت کر کے اِن کے پاس آئے ہیں اور جو کچھ بھی اُن کو دیدیا جائے اُس کی کوئی حاجت تک یہ اپنے دلوں میں محسوس نہیں کرتے اور اپنی ذات پر دوسروں کو ترجیح دیتے ہیں خواہ اپنی جگہ خود محتاج ہوں حقیقت یہ ہے کہ جو لوگ اپنے دل کی تنگی سے بچا لیے گئے وہی فلاح پانے والے ہیں"
ان لوگوں نے جوا دیا نهیں,تو امام ع نے فرمایا,که تم لوگ خود گواهی دے چکے هو که تم نه مهاجر هو اور نه هی انصار,اور میں گواهی دیتا هوں که تم لوگ تیسرے گروه والے هو هی نهیں سکتے جن کا یه قول هے
اور وہ اُن لوگوں کے لیے بھی ) جو اِن اگلوں( مهاجرین اورانصار) کے بعد آئے ہیں، جو کہتے ہیں کہ "اے ہمارے رب، ہمیں اور ہمارے اُن سب بھائیوں کو بخش دے جو ہم سے پہلے ایمان لائے ہیں اور ہمارے دلوں میں اہل ایمان کے لیے کوئی بغض نہ رکھ، اے ہمارے رب، تو بڑا مہربان اور رحیم ہے""
یهاں سے دفع هو جاو,تم نے اسلام کا مذاق اڑایا هے اور اهل اسلام میں سے نهیں هو.
امیر حسین ترکاشوند فرماتے هیں که پس شیعوں کو جناب ابوبکر و جناب عمر سے بالکل ذره برابر بھی کینه نهیں رکھنا چاهیے//پس شیعیان نباید نسبت به جناب ابوبکر و جناب عمر هیچ کینهای داشته باشند چه، اگر چنین باشند اسلام را به مسخره گرفتهاند و مسلمان واقعی نیستندنیستند// ، ا گر کوئی ایساکینه یا نفرت رکھتا هے تو وه اسلام کا مسخره کرنے والا شمار هوگا اور حقیقی مسلمان نهیں هوگا یه میرے جملے نهیں بلکه امام سجاد ع کے کلمات هیں، نه راقم این سطور! اور اگر زیارت عاشورا میں اول دوم سوم پر لعنت سے تینوں خلفاء مراد هیں تو ان تینوں پر لعنت کرنا دراصل یه دینداری نهیں بلکه دین کے ساتھ مذاق کرنا هے.
"
بشکریه امیر حسین ترکاشوند