توحید و شرک کے متعلق آیت الله عبدالحمید معصومی تھرانی کے افادات ان کی کتاب "شرک اور اس کی بنیادی ں اور صورتیں" , سے استفاده کر کے یه پوسٹ آپ کی خدمت میں پیش کر رھے هیں.
************
قرآن سراسر ھدایت اور ذکر هے,گذشته اقوام کی فکری تنزلی کا ذکر کرتے یوئے دو مقدس هستیوں کا ذکر کیا گیا ایک عزیر ع که جن کو یهودی فرقه صدوقیه الله کا بیٹا سمجھتے جب که دوسرا عیسی ع که جن کو عیسائی الله کا بیٹا قرار دیتے.
وَقَالَتِ الْيَهُودُ عُزَيْرٌ ابْنُ اللَّهِ وَقَالَتِ النَّصٰرَى الْمَسِيحُ ابْنُ اللَّهِ ۖ ذٰلِكَ قَوْلُهُم بِأَفْوٰهِهِمْ ۖ يُضٰهِـُٔونَ قَوْلَ الَّذِينَ كَفَرُوا مِن قَبْلُ ۚ قٰتَلَهُمُ اللَّهُ ۚ أَنّٰى يُؤْفَكُونَ
"یہودی کہتے ہیں کہ عزیر اللہ کا بیٹا ہے، اور عیسائی کہتے ہیں کہ مسیح اللہ کا بیٹا ہے یہ بے حقیقت باتیں ہیں جو وہ اپنی زبانوں سے نکالتے ہیں اُن لوگوں کی دیکھا دیکھی جو ان سے پہلے کفر میں مبتلا ہوئے تھے خدا کی مار اِن پر، یہ کہاں سے دھوکہ کھار ہے ہیں"
[QS. At-Tauba: Verse 30]
.....
ان دو هستیوں کا قرآن نے بهترین انداز میں ذکر کیا که کس طرح یه هستیاں جن کے متعلق یهود و نصاری غلو کا شکار هے,وه هستیاں اپنی موت کے بعد دنیا سے بالکل هی بے خبر هے,ان کو اگر کئی سو سال تک وفات دی جائے تو ان کو یه تک معلوم نهیں که ان کے اردگرد کون کون گزرے,آس پاس کیا چیزیں کس حالت میں پڑی هیں,کتنے موسم بیت گئے اور کیا کچھ ان کے آس پاس ھوا کچھ بھی معلوم نهیں,یعنی بالکل هی لاعلم هیں.
غور تو کیجئے امت مسلمه که انبیاء ع میں سے دو عظیم هستیاں که جن کے متعلق لوگ غلو کا شکار هوئے ان کی حالت یه هے که جیسے هی موت آئی دوباره زنده هونے تک اپنے آس پاس موجود اشیاء,پاس سے گزرنے والے لوگوں اور زمان و مکان سے بالکل هی بے خبر هیں,پس کسی اور ھستی ,کسی ولی اور امام کا ذکر هی کیاجب انبیاء کی یه حالت هو بعد از موت.پس ان آیات سے معلوم هوا که موت خواه کسی نبی ع کو آئے وه بھی آس پاس سے بے خبر اور حس و ادراک سے ماورا هے اور روز قیامت ان کو جب اٹھایا جایے تو ان کو ایسا لگے گا که ایک دو دن یا چند دن کی نیند سے بیدار هوئے. قَالَ كَمْ لَبِثْتَ ۖ قَالَ لَبِثْتُ يَوْمًا أَوْ بَعْضَ يَوْمٍ ۖ
یهودیوں کے " ابن الله" یعنی عزیر ع کے متعلق فرمایا
أَوْ كَالَّذِى مَرَّ عَلٰى قَرْيَةٍ وَهِىَ خَاوِيَةٌ عَلٰى عُرُوشِهَا قَالَ أَنّٰى يُحْىِۦ هٰذِهِ اللَّهُ بَعْدَ مَوْتِهَا ۖ فَأَمَاتَهُ اللَّهُ مِائَةَ عَامٍ ثُمَّ بَعَثَهُۥ ۖ قَالَ كَمْ لَبِثْتَ ۖ قَالَ لَبِثْتُ يَوْمًا أَوْ بَعْضَ يَوْمٍ ۖ قَالَ بَل لَّبِثْتَ مِائَةَ عَامٍ فَانظُرْ إِلٰى طَعَامِكَ وَشَرَابِكَ لَمْ يَتَسَنَّهْ ۖ وَانظُرْ إِلٰى حِمَارِكَ وَلِنَجْعَلَكَ ءَايَةً لِّلنَّاسِ ۖ وَانظُرْ إِلَى الْعِظَامِ كَيْفَ نُنشِزُهَا ثُمَّ نَكْسُوهَا لَحْمًا ۚ فَلَمَّا تَبَيَّنَ لَهُۥ قَالَ أَعْلَمُ أَنَّ اللَّهَ عَلٰى كُلِّ شَىْءٍ قَدِيرٌ
"یا پھر مثال کے طور پر اُس شخص کو دیکھو، جس کا گزر ایک ایسی بستی پر ہوا، جو اپنی چھتوں پر اوندھی گری پڑی تھی اُس نے کہا: "یہ آبادی، جو ہلاک ہو چکی ہے، اسے اللہ کس طرح دوبارہ زندگی بخشے گا؟" اس پر اللہ نے اس کی روح قبض کر لی اور وہ سوبرس تک مُردہ پڑا رہا پھر اللہ نے اسے دوبارہ زندگی بخشی اور اس سے پوچھا: "بتاؤ، کتنی مدت پڑے رہے ہو؟" اُس نے کہا: "ایک دن یا چند گھنٹے رہا ہوں گا" فرمایا: "تم پر سو برس اِسی حالت میں گزر چکے ہیں اب ذرا اپنے کھانے اور پانی کو دیکھو کہ اس میں ذرا تغیر نہیں آیا ہے دوسری طرف ذرا اپنے گدھے کو بھی دیکھو (کہ اِس کا پنجر تک بوسید ہ ہو رہا ہے) اور یہ ہم نے اس لیے کیا ہے کہ ہم تمہیں لوگوں کے لیے ایک نشانی بنا دینا چاہتے ہیں پھر دیکھو کہ ہڈیوں کے اِس پنجر کو ہم کس طرح اٹھا کر گوشت پوست اس پر چڑھاتے ہیں" اس طرح جب حقیقت اس کے سامنے بالکل نمایاں ہو گئی، تو اس نے کہا: "میں جانتا ہوں کہ اللہ ہر چیز پر قدرت رکھتا ہے""
[QS. Al-Baqara: Verse 259]
...........
عیسی ع یعنی عیسائیوں کے " ابن الله" کے فرمایا
وَإِذْ قَالَ اللَّهُ يٰعِيسَى ابْنَ مَرْيَمَ ءَأَنتَ قُلْتَ لِلنَّاسِ اتَّخِذُونِى وَأُمِّىَ إِلٰهَيْنِ مِن دُونِ اللَّهِ ۖ قَالَ سُبْحٰنَكَ مَا يَكُونُ لِىٓ أَنْ أَقُولَ مَا لَيْسَ لِى بِحَقٍّ ۚ إِن كُنتُ قُلْتُهُۥ فَقَدْ عَلِمْتَهُۥ ۚ تَعْلَمُ مَا فِى نَفْسِى وَلَآ أَعْلَمُ مَا فِى نَفْسِكَ ۚ إِنَّكَ أَنتَ عَلّٰمُ الْغُيُوبِ
"غرض جب (یہ احسانات یاد دلا کر) اللہ فرمائے گا کہ "اے عیسیٰ ابن مریم! کیا تو نے لوگوں سے کہا تھا کہ خدا کے سوا مجھے اور میری ماں کو بھی خدا بنا لو؟" تو وہ جواب میں عرض کرے گا کہ "سبحان اللہ! میرا یہ کام نہ تھا کہ وہ بات کہتا جس کے کہنے کا مجھے حق نہ تھا، اگر میں نے ایسی بات کہی ہوتی، تو آپ کو ضرور علم ہوتا، آپ جانتے ہیں جو کچھ میرے دل میں ہے اور میں نہیں جانتا جو کچھ آپ کے دل میں ہے، آپ تو ساری پوشیدہ حقیقتوں کے عالم ہیں"
[QS. Al-Maidah: Verse 116]
مَا قُلْتُ لَهُمْ إِلَّا مَآ أَمَرْتَنِى بِهِۦٓ أَنِ اعْبُدُوا اللَّهَ رَبِّى وَرَبَّكُمْ ۚ وَكُنتُ عَلَيْهِمْ شَهِيدًا مَّا دُمْتُ فِيهِمْ ۖ فَلَمَّا تَوَفَّيْتَنِى كُنتَ أَنتَ الرَّقِيبَ عَلَيْهِمْ ۚ وَأَنتَ عَلٰى كُلِّ شَىْءٍ شَهِيدٌ
"میں نے اُن سے اُس کے سوا کچھ نہیں کہا جس کا آپ نے حکم دیا تھا، یہ کہ اللہ کی بندگی کرو جو میرا رب بھی ہے اور تمہارا رب بھی میں اُسی وقت تک ان کا نگراں تھا جب تک کہ میں ان کے درمیان تھا جب آپ نے مجھے واپس بلا لیا تو آپ ان پر نگراں تھے اور آپ تو ساری ہی چیزوں پر نگراں ہیں"
[QS. Al-Maidah: Verse 117]
پس امت مسلمه کو ان آیات کے ذریعے نے موت کے متعلق سمجھایا اور نصیحت کی که ان عیسوں اور یهود کی مانند کسی کو ابن الله یا اله' جس کی طرف حاجات کے وقت رجوع کریں' مت بنانا,کیونکه انبیاء کی بعد الموت حالت قَالَ كَمْ لَبِثْتَ ۖ قَالَ لَبِثْتُ يَوْمًا أَوْ بَعْضَ يَوْمٍ ۖ والی هوتی هے.بعد از وفات ان کو حس و ادراک حاصل نهیں.ان کو " من یقصد الیه الحوائج" مت بنانا.یا " باب الحوائج الی الله" یا پهر " ملجا در حوائج" مت بنانا.










0 comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔