Friday, 25 December 2015

روح پرستی اور مرده پرستی

0 comments
Animism  اینی می ازم

"
شرک کی بنیادی وجه قدیم دور سے هی روح پرستی یا آئین تقدس مردگان هے,مرده پرستی کے متعلق هم دیکھ سکتے هیں که قدیم مذاھب Forgotten Religions کے مصنف نے بهت خوب تحریر کیا هے که ان مذاھب کے ماننے والوں کا رسم تھا که وه اپنے آباواجداد کی قبروں پر بڑے تشریفات و آداب کے ساتھ زیارت کو جاتے ,اور چونکه وه عقیده رکھتے که مردوں کی ارواح اپنے گھروں کی طرف چکر لگاتے رهتے هیں اس لیے ان کی خوشی کی خاطر خیرات و احسان,صدقات کرتے اور میٹھا شربت اور حلوا پکانے کا اهتمام کرتے تاکه یه ارواح خوش ھوں,Spiritism اور روح کی بقا و استدلال کے عقائد کی هی وجه سے جن گیران,جادوگروں,کاهنوں اور هیپنوٹیزم کے اعمال عمل اور کاروبار وجود میں آئے..زرتشت مذھب میں بھی اور مانوی مذھب میں بھی نیک روح اور بدروح  یا Spent a Mainya and Angra Mainya کے تصورات تھے.

بدقسمتی سے ارواح پرستی یا انیمی ازم کے یه افکار جعلی روایات کے ذریعے مسلم معاشرے میں داخل هوا,اور جامع الاخبار کی ایک روایت هے که رسول الله ص نے فرمایا که ارواح کے واسطے ھدیه بھیجو  شب جمعه......اسی طرح عید نوروز بھی ارواح پرستی کی باقیات میں سے هیں.پس اسلام روح اور مرنے کے بعد اس کی بقا کو مسترد کرتا هے.قرآن میں ذکر هے که جو شخص مرتا هے وه دوسروں کو ھرگز نهیں سن سکتا,اور قرآن میں ایسا عقیده بیان نهیں ھوا که مرنے کے بعد ھر شخص کی روح, اس سرزمین,محل زندگی اور اهل و عیال یا خانوادے کیبطرف واپس آئے تاکه ان کے احوال سے باخبر هو,اور اگر کوئی ان کے قبر کے پاس آئے تو اس سے محبت کرے اور یا پهر آنسو بهائے ,اور نه اسے دیکھ سکتا هے نه سن سکتا هے..

"


آیت الله عبدالحمید معصومی تھرانی کی گفتگو کا خلاصه

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔